سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاس دو روز وقفے کے بعد آج ہونگے
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،نامہ نگار ) سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاس دو روز کے و قفے کے بعد آج دوبارہ ہونگے ، ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہوگا۔
شام چار بجے ہونے والے اجلاس میں26 نومبر کے احتجاج پر حکومتی واپوزیشن کے ممبران بحث کو جاری رکھیں گے ، اجلاس میں دیگراہم اموربھی زیر بحث آئینگے ۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس ہوگا ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری 10 نکاتی ایجنڈے کے مطابق وقفہ سوالات، توجہ دلائو نوٹس، قانون سازی، تحریک تشکر اور بلز پیش کرنے کے علاوہ دیگر اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے ۔