اچکزئی ، اختر مینگل کے مشورے پر سول نافرمانی تحریک موخر کی گئی :لطیف کھوسہ

اچکزئی ، اختر مینگل کے مشورے پر سول  نافرمانی تحریک موخر کی گئی :لطیف کھوسہ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )پی ٹی آ ئی ایم این اے سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن زیرک سیاستدان ہیں ، وہ اپنا کام لینا جانتے ہیں۔

 اسٹیبلشمنٹ کو آنکھ بھی دکھاتے ہیں اور قریب بھی ہو جاتے ہیں،پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمن کیساتھ ہاتھ کیا ہے ، 26ویں ترمیم تو منظور کروا لی اوران کا بل صدر نے مسترد کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ باہر سے ہی چل رہا ہے ۔ محمود اچکزئی ، اختر مینگل اور دیگر کے مشورے پر سول نافرمانی تحریک کی کال موخر کی گئی ہے ،جنہوں نے فارم 47 کے ذریعے انہیں بٹھایا ہے یہ انہی کی غلامی میں چل رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں