شاہین خالد بٹ ایم ڈی بیت المال مقرر، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد( آ ئی این پی) وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر شاہین خالد بٹ کو پاکستان بیت المال کا ایم ڈی لگادیا ۔
کیبنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین خالد بٹ نے کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس اہم عہدے پر تعینات کیا ہے ۔مستحق غریبوں کا علاج معالجہ مفت کرنے کی غرض سے آیا ہوں۔