آزاد کشمیر میں لکڑی کا پل ٹوٹنے سے 6 طالبات زخمی، صدرکانوٹس حکومت کو اقدامات کی ہدایت

آزاد کشمیر میں لکڑی کا پل ٹوٹنے  سے 6 طالبات زخمی، صدرکانوٹس  حکومت کو اقدامات کی ہدایت

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی میں لکڑی کے پل کی رسیاں ٹوٹنے سے 6 طالبات گر کر زخمی ہو گئیں۔

 پولیس کے مطابق لکڑی کے پل کو عبور کرتے ہوئے اس کی رسیاں ٹوٹ گئیں، جس کے نتیجے میں 7 لڑکیاں 10 تا 15 فٹ نیچے گر گئیں۔ 6 طالبات کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سماہنی کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا، انہوں نے مزید کہا کہ پل کی حالت خراب تھی، تاہم زخمی طالبات میں سے کسی کو بھی شدید چوٹ نہیں آئی۔ بیرسٹر سلطان چودھری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ایسے جامع اقدامات کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں ایسے حادثات رونما نہ ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں