گورنر پختونخوانے صوبائی حقوق کیلئے کمیٹیاں قائم کر دیں
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی وتکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں۔
پہلی گورنر خیبر پختونخوا آل پارٹیز کانفرنس کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں گورنر نے کمیٹیوں کے ممبران کا اعلامیہ جاری کر دیا جسکے مطابق 11رکنی سیاسی کمیٹی صوبے کی خوشحالی اورسیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی کیلئے اہم معاملات پر مشاورت اور رابطہ کاری کرے گی۔ کمیٹی میں گورنرفیصل کریم کنڈی (چیئرمین)، امیر مقام (مسلم لیگ ن)، سکندر حیات خان شیرپاؤ (قومی وطن پارٹی)، مولانا عطا الرحمٰن (جے یوآئی)، افتخار حسین (اے این پی)، علی شاہ باچا (پیپلز پارٹی)، محسن داوڑ (این ڈبلیوایم )، پروفیسر ابراہیم خان (جماعت اسلامی)، محمود خان (پی ٹی آئی)، پرویز خٹک (سابق وزیر اعلیٰ )، شوکت اللہ خان (ضم شدہ اضلاع کا نمائندہ)شامل ہیں۔یہ کمیٹی سیاسی جماعتوں میں رابطے کو مضبوط بنانے اور اہم معاملات پر متفقہ رائے کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔12 رکنی تکنیکی کمیٹی میں ڈاکٹر عباد اللہ (مسلم لیگ ن)، مولانا لطف الرحمٰن (جے یوآئی)، احمد کریم کنڈی (پیپلز پارٹی)، عنایت اللہ خان (جماعت اسلامی)، اخونزادہ سکندر زمان (قومی وطن پارٹی)، سنگین خان (اے این پی)، کفایت اللہ خان (این ڈبلیوایم )، ملک حبیب نور اورکزئی (پی ٹی آئی)، غزن جمال، اخونزادہ چٹان (ضم شدہ اضلاع)، حمایت اللہ خان اور مشرف رسول (ایکسپرٹ) شامل ہیں جو صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور تکنیکی امور پر تجاویز دینگے ۔