بھارت پاکستان سے امریکا کے ذریعے بات کر رہا ہے :مسعود خان
اسلام آباد(این این آئی)امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خان نے کہاہے کہ بھارت پاکستان سے بات نہیں کر رہا ہے ، بھارت امریکا کے ذریعے پاکستان سے بات کر رہا ہے ۔
اسلام آباد میں منعقدہ ادب فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر مسعود خان نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کیلئے منظور کیے گئے 35ملین ڈالر اس لئے روک دئیے کیونکہ ہمارے پاس شکیل آفریدی ہے ، مسعود خان نے کہاکہ اس وقت ہمارا چیلنج ہے کہ ہم چین کے ساتھ تعلقات کو درست کریں ۔سیاسی عدم استحکام اور خراب معیشت منفی انداز میں اثرانداز ہوسکتی ہے ۔