دنیاکی سب سے تیزرفتارانٹرنیٹ کیبل کی کراچی میں تنصیب شروع

دنیاکی سب سے تیزرفتارانٹرنیٹ  کیبل کی کراچی میں تنصیب شروع

کراچی (سٹاف رپورٹر) دنیا کی سب سے طویل اور تیز رفتار انٹرنیٹ کیبل پہلی بار پاکستان پہنچ گئی۔ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر ‘ٹو افریقہ’سب میرین انٹرنیٹ کیبل کراچی کے ساحل پر پہنچ گئی۔

یہ کیبل 45 ہزار کلومیٹر طویل ہے اور دنیا کی سب سے طویل اور تیز رفتار سب میرین انٹرنیٹ کیبل تصور کی جاتی ہے ۔ ہیڈ آف سب میرین کیبل منیف رانا نے کہاکہ یہ کیبل افریقہ سے عمان اور پھر پاکستان تک لائی گئی ہے اور ہاکس بے کے بی ایم ایکس لینڈنگ اسٹیشن پر نصب کی جا رہی ہے ۔ ٹو افریقہ کی مجموعی گنجائش 180 ٹیرا بائٹ ہے ، جب کہ پاکستان کو اس کیبل کے ذریعے 24 ٹیرابائٹ بینڈوتھ میسر ہوگی۔انکا مزید کہناتھا کہ اس منصوبے کو ڈیجیٹل پاکستان کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے ، ٹو افریقہ کیبل آئندہ سال کے اختتام تک آپریشنل ہوگی، جس سے پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں نمایاں بہتری آئے گی اور صارفین کو میٹا کے پلیٹ فارمز جیسے فیس بک،واٹس ایپ اور انسٹاگرام تک رسائی تیز تر ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں