امریکا :کھیروں سے وبا پھیل گئی، مریضوں کی تعداد 100 ہوگئی

 امریکا :کھیروں سے وبا پھیل گئی، مریضوں کی تعداد 100 ہوگئی

میکسیکو(نیٹ نیوز)میکسیکو سے امریکا جانے والے کھیروں کے سبب پھیلنے والے انفیکشن سالمونیلا کے سبب 23 امریکی ریاستوں میں مریضوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی۔ x

میکسیکو(نیٹ نیوز)میکسیکو سے امریکا جانے والے کھیروں کے سبب پھیلنے والے انفیکشن سالمونیلا کے سبب 23 امریکی ریاستوں میں مریضوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سن فیڈ پروڈیوس، بالوئن فارمز اور رس ڈیوس ہول سیل کے فروخت کردہ کھیروں کو ان اشیاء (ڈیلی ٹرے اور سلاد سمیت) جن میں یہ استعمال کیے گئے ہیں، واپس طلب کر لیا گیا ہے ۔فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ دستیاب معلومات کے مطابق 25 افراد کو ہسپتال میں داخلے کی ضرورت پیش آئیں۔ البتہ، وباء سے کسی قسم کی کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ مریضوں میں 1 سے 98 برس تک کے افراد شامل ہیں۔67 مریضوں سے گفتگو کے بعد معلوم ہوا کہ 54 نے بیمار ہونے سے قبل کھیرا کھایا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں