شارک کی مگرمچھ کو کھانے کی ویڈیو سامنے آگئی

شارک کی مگرمچھ کو کھانے کی ویڈیو سامنے آگئی

میلبرن(نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے ساحل پر شارک کی مگرمچھ کو کھانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ گزشتہ دنوں ایک دلچسپ اور خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ایک شارک نے مگرمچھ کو اپنا شکار بنالیا۔

 43 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں ایک شارک مگر مچھ کے سر کو کھاتے ہوئے نظر آرہی ہے، شارک ساحل کی طرف آتی ہے، اور فوراً مگرمچھ کے سر پر حملہ کردیتی ہے۔ تقریباً 10 سیکنڈ کے بعد، وہ ایک مضبوط گرفت کے ساتھ مگرمچھ کی لاش کو گہرے پانی میں لے جاتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارک مگرمچھ کے ارد گرد چکر لگا رہی ہے، جبکہ مگرمچھ کی لاش پانی کی سطح پر تیرتی رہتی ہے ،سوشل میڈیاپر خواتین اوربچے اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ دیکھ رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں