مولانا فضل الرحمن سے ڈی جی سول ایوی ایشن کی ملاقات ڈی جی خان ایئرپورٹ پر بریفنگ
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ڈی جی سول ایوی ایشن صادق الرحمن نے اپنی ٹیم سمیت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ماہرین نے مولانا فضل الرحمٰن کوڈی آئی خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ جلد ہی ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام کا آغاز ہوگا، ملاقات میں صاحبزادہ ضیاء الرحمٰن اوردیگر رہنما بھی شریک تھے ۔