کندھ کوٹ:کچے میں ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ،2اہلکار شہید

کندھ کوٹ:کچے میں ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ،2اہلکار شہید

کندھکوٹ، کرم پور (نمائندگان دنیا) گڑھی تیغو کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار الطاف بر وہی اور عبدالقادر کلادی موقع پر ہی شہید ہو گئے ۔

 ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے ، جس کے باعث پولیس اہلکاروں کی شہادتیں ہو رہی ہیں، شہید اہلکاروں کی میتیں شکارپور ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوع کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان سکھر پولیس کے مطابق پولیس کو گدپور کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، ڈاکو مغوی 16 سالہ فائق علی ملک کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔اولڈ میرپورخاص پولیس اسٹیشن کی حدود لوہی موری ٹنڈو آدم روڈ پر پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکو راشد نواز آرائیں کو گرفتار کر کے پستول،مسروقہ موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔بھریا روڈ پولیس کی حدود چاہیں منومل میں زرعی اراضی کو پانی لگانے کے لئے جانے والے 21 سالہ ذیشان ملک اور عامر ملک کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔ ڈاکو دوکلو میٹر دور جا کر عامر ملک کو درخت سے باندھ کر ذیشان ملک کو اپنے ہمراہ لے کر فرار ہو گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں