اسحاق ڈار کی داتادربار پرفاتحہ خوانی تعمیراتی کام تیزکرنیکی ہدایت
لاہور (سیاسی نمائندہ)ڈپٹی وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے حضرت داتا گنج بخش ؒکے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی اور ملکی سلامتی کیلئے دُعا کی۔
داتا دربار آمد پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے ان کا استقبال کیا اورمزار پر جاری ترقیاتی امور سے آ گاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے تعمیر اتی کام تیز کرنیکی ہدایت کی۔سیکرٹری اوقاف نے کہا حکومت زائرین کو بہترین سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔اس موقع پر زائرین نے دربار کے صحن میں حرمِ نبوی کی طرز پرخود کار چھتریوں کی تنصیب کیلئے 650 ملین روپے کی منظوری پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔