پنجاب یونیورسٹی کے چیف انجینئر کوشکایات پر ہٹا دیا گیا

پنجاب یونیورسٹی کے چیف انجینئر  کوشکایات پر ہٹا دیا گیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارش پر وائس چانسلر نے پنجاب یونیورسٹی کے چیف انجینئر کو ہٹا دیا ۔

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے چیف انجینئر کیخلاف شکایات درج کرائی تھیں ۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ چیف انجینئر فیض الحسن کا اساتذہ سے رویہ ٹھیک نہیں۔ چیف انجینئر کیخلاف یونیورسٹی اور رہائشی کالونی میں تعمیر و مرمت میں غفلت اور اوور بلنگ کی بھی شکایات کی گئی تھیں۔چیف انجینئر کو رجسٹرار آفس کے ڈسپوزل پربھجواکرڈاکٹر حامد ستار کو چیف انجینئر کا چارج دے دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں