کراچی:ڈی آئی جی کے بیٹے نے سرکاری گاڑی سے خاتون کو ٹکر مار دی

کراچی:ڈی آئی جی کے بیٹے نے  سرکاری گاڑی سے خاتون کو ٹکر مار دی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ڈی آئی جی ریپڈ رسپانس فورس اظفر مہیسر کے بیٹے نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں خاتون کو گاڑی سے ٹکر ماردی۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اظفر مہیسر کا بیٹا سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں ریپڈ رسپانس فورس کے 2 اہلکاروں کے ہمراہ جارہا تھا کہ گارڈن کے علاقے میں خاتون کو گاڑی سے ٹکر ماردی جس سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے وقت ڈی آئی جی کا بیٹا مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا، جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے گاڑی کو گھیر لیا تھا جس پر سرکاری گن مینوں نے لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ پولیس نے اظفر مہیسر کے بیٹے عاشر اظفر مہیسر، ان کے بھانجے مبشر رضا اور ریپڈ رسپانس فورس کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جبکہ زخمی خاتون کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں