2بھانجوں کے قاتل ایک ماموں کو سزائے موت ،دوسرے کو 25سال قید ،2 ملزم بری

میانوالی،کندیاں (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )ایڈیشنل سیشن جج ہرنولی شیر عباس نے تھانہ پپلاں کے مشہور دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
بھانجوں کو قتل کرنے والے ایک مجرم محمد اشرف کو دو مرتبہ سزائے موت جبکہ دوسرے محسن عباس کو 25 سال قید کا حکم سنا دیا گیا ، دو ملزموں ظہیر اور فدا کو بری کر دیا گیا ، تین سال قبل مجرموں نے والی بال نیٹ پر لڑائی میں اپنے حقیقی بھانجوں کو بہیمانہ طریقہ سے قتل کیا تھا ۔