خواجہ آصف کیخلاف مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی مقامی عدالت نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر دفاع کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،خواجہ آصف کیخلاف محمود غزنوی سے متعلق بیان دینے پر درخواست دائر ہوئی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے اکمل باری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ایف آئی اے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی اور کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔