پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شیرافضل کو پھر نوٹس جاری

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شیرافضل کو پھر نوٹس جاری

اسلام آباد(آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی کیخلاف بیان بازی پر شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا اور جواب دئیے جانے تک میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے بھی روک دیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر شیر افضل کو جاری کئے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ شیرافضل آپ نے پہلے بھی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی، ، 7 دن کے اندر اپنا جواب جمع کروائیں، اس کے دوران آپ میڈیا پر یا کسی ٹاک شو پر نہیں بیٹھیں گے ۔ شیرافضل مروت کا اپنے ایکس پیغام میں کہناتھاکہ میں اپنا مؤقف عمران خان کے سامنے پیش کروں گا ، میں نے کسی پر وار نہیں کیا لیکن جواب دینے کا حق رکھتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں