190ملین پاؤنڈ کیس کو پورا ملک اور دنیا دیکھ رہی ہے :علیمہ خان

 190ملین پاؤنڈ کیس کو پورا ملک  اور دنیا دیکھ رہی ہے :علیمہ خان

راولپنڈی(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کوگزشتہ روز 190ملین پاؤنڈز کیس میں سزا ہونی تھی، موخر ہونے پر وہ خوش نہیں ہوں گے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی ،جو وقت ہمیں دیا گیا تھا ہم وقت پر پہنچ گئے تھے ۔ بانی چاہتے ہیں کہ اس کیس کا فیصلہ جلدی ہو، تاکہ ساری دنیا کو اس کا پتا چلے ۔ جج صاحب کو بہت مشکل پیش آئے گی جب وہ سزا کا فیصلہ لکھیں گے ۔ یہ حکومت بہت زیادہ پریشر میں ہے کیوں کہ ساری دنیا اور پورا پاکستان دیکھ رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں