بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دبا ئوتھا اور ہے : جاوید لطیف

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے  دبا ئوتھا اور ہے : جاوید لطیف

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کہا ہے بانی کی رہائی کے لئے جہاں سے دباؤ آیا ، وہاں سے پہلے دباؤ نہیں آیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا ٹرمپ کے آنے سے نہ ہمیں خوشی ہے نہ ڈر، مجھے پریشانی نہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ سے سفارتی تعلقات بہتر کرکے دباؤ کم کریں گے ۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا بڑا کلیئر ہوں دبا ئوتھا اور ہے ، ایسا دباؤ کبھی ذوالفقاربھٹو اور نوازشریف کیلئے نہیں آیا، پاکستان میں دوست ممالک کی جانب سے دباؤ آتا رہا ہے ۔ مارشل لا دور میں ذوالفقاربھٹو، نواز شریف کے معاملے پر بھی دبائو آتے رہے لیکن جہاں سے دبا ئوآج ہے ، وہاں سے پہلے نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا صرف فیض حمید سے کام نہیں چلے گا سب کچھ سامنے لانا پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں