فارم 47 کا طعنہ دینے والے فون کر کے مذاکرات کا کہہ رہے : کنڈی

فارم 47 کا طعنہ دینے والے فون  کر کے مذاکرات کا کہہ رہے : کنڈی

پشاور (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے تحریک انصاف والے کہتے تھے ان سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتے یہ فارم 47والے ہیں، آج یہ خود سپیکر کو فون کر رہے ہیں کہ جلدی جلدی مذاکرات کریں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا مجھے اس مخلوق سے اچھائی کی کوئی امید نہیں ۔ پی ٹی آئی والوں نے بڑے بول بولے تھے ، جن جن کے خلاف یہ باتیں کرتے تھے آج وہ ان کے سیاسی مسیحا بن گئے ، مولانا فضل الرحمان کو پتا نہیں کیا کیا کہتے تھے آج ان کے پاؤں پڑے ہوئے ہیں، انہوں نے آج مولانا فضل الرحمان کو سیاسی مسیحا بنایا ہو اہے ۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا یہ چاہتے ہیں ہمیں کوئی این آر او مل جائے ، جو ان کے کرتوت ہیں ان کو این آر او نہیں ملنا، آپ سمجھتے ہیں کرتوت ٹھیک تھے تو آپ کو سز انہیں ملنی چاہیے ، اگر کرتوت غلط تھے تو سماعت 5 بار بھی ملتوی ہوجائے سزا ملے گی۔ میں سمجھتا ہوں عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں ملوث ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں