فیصلے کا راگ الاپنے والوں کا ٹبر عدالت سے غائب :عظمیٰ بخاری

 فیصلے کا راگ الاپنے والوں کا ٹبر عدالت سے غائب :عظمیٰ بخاری

لاہور (سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے فیصلہ ، فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب ہے ۔ ساری عمر سیاسی مخالفین پر چور ڈاکو کے الزامات لگانے والے آج خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جج دو گھنٹے چوروں کے ٹبر کا انتظار کرتے رہے لیکن موصوف اپنے سیل سے کمرہ عدالت میں ہی نہ پہنچ سکے ۔ بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی والوں کی ڈیفی نیشن کے مطابق کرپشن وہ ہوتی جو دولت ملک سے باہر جائے ، منی لانڈرنگ کا پیسہ جو ملک میں آئے وہ حلال کرپشن ہوتی ہے ۔ کیا منی لانڈرنگ کی رقم کی بندر بانٹ کے بدلے 458 کنال زمین 28 کروڑ نقدی اور پانچ قراط ہیرے کی انگوٹھی وصول کرنا کرپشن نہیں ہے ؟،اگر یہ سب فائدے نہیں ہیں تو کیا لنگر خانے اور مسافر خانے فائدے ہوتے ہیں؟، چور کی داڑھی میں تنکا ہے اس لئے چور عدالت کے آگے آگے بھاگ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا سرٹیفائیڈ جھوٹا،کرپٹ اور بددیانت شخص قوم کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا۔ چوروں کا ٹبر احتساب سے زیادہ دیر نہیں بھاگ سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں