تھر میں بچوں کی شرح اموات کو اچھالا جاتاہے ،بلاول

تھر میں بچوں کی شرح اموات کو اچھالا جاتاہے ،بلاول

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کررہی ہے ۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر 2010 میں شروع ہوا تھا، آج تک چلتا آرہا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس میں چائلڈ لائف کی پوری ٹیم، نرسز، ڈاکٹرز اور جو لوگ یہاں کام کرتے ہیں، اس کے ساتھ وزارت صحت سمیت تمام نے مل کر سندھ کے ایک بہت بڑے مسئلے بچوں کی شرح اموات کا مقابلہ کیا ہے ۔بلاول بھٹو نے مزید کہا یہ فخر کی بات ہے کہ اب عالمی سطح پر آپ کی محنت اور آپ کی کامیابی کو تسلیم کیا جا رہا ہے ، آپ سب کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات اب بھی زیادہ ہے ، اس حوالے سے صوبہ سندھ کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا، میڈیا میں بچوں کی شرح اموات ٹکرز اور بریکنگ نیوز کے طور پر چلتی تھی، تھر میں بچوں کی شرح اموات کو اچھالا جاتا، یہ تھرپارکر سے شروع ہوا، مگر سندھ کے تمام اسپتالوں سے لائیو فیڈ چلتی تھی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے تفصیل سے دیکھا تو 15 سال قبل صوبہ سندھ میں متعدد اقدامات کیے ، اس میں قابل ذکر اقدام چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ رہا۔ سندھ میں بچوں کی شرح اموات 1.2 فیصد ہے ،یہ دوسرے صوبوں کیلئے مثال ہے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اب شہریوں کو مفت اور معیاری علاج فراہم کررہے ہیں، ہر تحصیل میں سہولت پہنچا رہے ہیں، سندھ کی 106 تحصیلوں میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے ، سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں کمی آئی ہے ، یونیورسٹی آف کیلی فورنیا نے اپنی رپورٹ میں شرح اموات میں کمی کو تسلیم کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں