پاکستان کا پہلی بار چینی مارکیٹ میں داخل ہونیکا فیصلہ

پاکستان کا پہلی بار چینی مارکیٹ میں داخل ہونیکا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) پاکستان نے پہلی بار چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 6 سے 9 ماہ کے دوران پانڈا بانڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 انہوں نے انکشاف کیا کہ آئی ایم ایف پاکستان سے ٹیکس بیس میں اضافے کا خواہاں ہے ،عالمی مالیاتی ادارے کا وفد آئندہ ماہ دورے پر آئے گا، انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کی ہے ، جس میں مزید بہتری متوقع ہے ، سنگل بی کیٹیگری ہدف ہے ۔انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کو انٹرویو میں کہاکہ چینی مارکیٹ میں پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کا پلان ہے جس کے ذریعے 25 کروڑ ڈالر تک حاصل ہونے کیلئے پرامید ہیں،یہ فنڈز اگلے 6 سے 9 ماہ میں ملنے کا امکان ہے ، رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3 اعشاریہ 5 فیصد تک جاسکتی ہے ۔ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کی تمام شرائط پوری کرنے کیلئے پر امید ہیں،ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10 سے 10 اعشاریہ 3 فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے ، حکومت پاکستان اس ہدف کو پورا کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ علاوہ ازیں ہانگ کانگ میں ایشیائی مالیاتی فورم 2025 کے ابتدائی اجلاس میں ''جدت: معاشی ترقی کیلئے محرکات کا باعث بننے والا سبب ''کے موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے ترقی کے نئے مواقع کھولنے ، مسابقت کو بڑھانے اور عالمی معیشت میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اختراعی طریقوں، ٹیکنالوجیز اور کاروباری ماڈلز اپنانے کی اہمیت پر زور دیا، انہوں کہا کہ پاکستان ابھرتے ہوئے مالیاتی منظر نامے کے تناظر میں ایک مستحکم پالیسی فریم ورک اور تسلسل فراہم کرنے میں پرعزم ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں