وزیراعظم حیدرآبادسکھرموٹروے کی تعمیرشروع کرائیں:مرادشاہ
کراچی (سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے حیدرآبادتاسکھرموٹروے (ایم 6)کی تعمیر کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کوایک اورشکایتی خط لکھ دیا۔6مارچ 2024کولکھے گئے اپنے پچھلے خط کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ M-6 منصوبہ ملک بھرمیں رابطے ، ترقی اور خوشحالی کامحور ہے۔
جنوب سے شمال کی طرف نیٹ ورک کا یہ واحد لنک ہے جو غائب ہے ۔ پنجاب کے 33 منصوبوں کے لئے 38.65 فیصد جبکہ سندھ کے 6 منصوبوں پر 4.34 فیصد رقم مختص ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت موٹروے لنک روڈز کیلئے رقوم مختص کرنے پرغور کے بجائے یہ وسائل بلاتاخیر M-6موٹروے کی تعمیر پرخرچ کرے اوراین ایچ اے کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ وفاقی پی ایس ڈی پی کے ذریعے حیدرآباد سکھر ایم 6 موٹروے کوعملی جامہ پہنائے اور سندھ میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو ترجیح دے ۔