190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیل تیار

190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیل تیار

راولپنڈی (خبرنگار)190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیل تیار کرلی گئی۔

 بیرسٹر سلیمان صفدر اور خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرینگے ۔وکلاء نے  وکالت نامے ملزموں سے دستخط کرانے کے لئے اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کر دئیے ،جیل حکام وکالت نامے کل وکلا کو واپس کرینگے ،اپیل 21 جنوری کو دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ وکالت نامے جیل حکام نے لے لئے لیکن مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں