پٹرول 1روپے ،ڈیزل 7روپے لٹرمہنگا

پٹرول 1روپے ،ڈیزل 7روپے لٹرمہنگا

اسلام آباد (نامہ نگار)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیاجبکہ ایل پی جی بھی مہنگی ہوگئی ۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ دوسری طرف اوگرا نے ماہ فروری کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے ، اضافے سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ گھریلو سلنڈر43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا اور 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2996 روپے 88 پیسے ہوگئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں