آرٹیکل200ججوں کے ٹرانسفرکا اختیار دیتا ہے :بیرسٹر عقیل

آرٹیکل200ججوں کے ٹرانسفرکا اختیار دیتا ہے :بیرسٹر عقیل

لاہور (دنیا نیوز)مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے میڈیا پر خبر دیکھی ہے کہ لاہورہائیکورٹ سے کوئی جج لایا جارہا ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘ٹو نائٹ ود ثمر عباس’’میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا آرٹیکل200ججزکے ٹرانسفرکا اختیار دیتا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت کسی بھی جج کے حوالے سے حتمی بات نہیں کر سکتا، دس فروری کو جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ عقیل ملک کا کہنا تھا پیکا ایکٹ میں مشاورت میں کوئی قباحت نہیں ، رولزبننے ہیں،جوائنٹ ایکشن کمیٹی بیٹھے اورڈرافٹ لیکرآئے ، وزیراعظم شہبازشریف ایک کمیٹی بھی تشکیل دیں گے ، کمیٹی تمام معاملات پرسیرحاصل ڈسکشن بھی کرے گی، معاملہ واپس پارلیمنٹ میں بھی لایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا نومئی کے حوالے سے تمام ثبوت بلیک اینڈ وائٹ موجود ہیں، امریکا سے کبھی کال نہیں آنی۔ان کا کہنا تھا ڈیڈلائن پی ٹی آئی نے خود دی تھی عوام کے سامنے ہے مفاہمت سے مزاحمت کی سیاست پر کون آیا۔پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن نے کہا حکومت مذاکرات ختم سمجھے ،ہم عدالتی کمیشن کی بات کررہے ہیں،پارلیمانی کمیٹی کے پاس کوئی پاور نہیں ہو تی، حکومتی کمیٹی نے کہا تھا عمران خان سے ملاقات کرادینگے انہوں نے سات دن تک لٹکائے رکھا،اس کے پاس کوئی پاور نہیں ۔ انہوں نے کہا جو بھی آئینی آپشن ہواہم اس کا استعمال کریں گے ، ہمارے پاس آپشنز کچھ دن میں سامنے آجائیں گے ۔انہوں نے کہا اس وقت مقتدرہ سے مذاکرات نہیں ہورہے ،رابطے موجود ہیں۔لاہور اور صوابی میں جلسوں کا فیصلہ ہو چکاہے جنید اکبر کے آنے سے پارٹی کے حالات بہتر ہونگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں