لاہور ہائیکورٹ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 900دکانوں کی نیلامی روکدی

لاہور ہائیکورٹ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ  میں 900دکانوں کی نیلامی روکدی

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نو سو دکانوں کی نیلامی کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ دکاندار ضلعی حکومت کی کمیٹی کی جانب سے طے شدہ کرایہ ادا کر رہے ہیں،کئی دکانداروں کو ضلعی حکومت نے مالکانہ حقوق دے رکھے ہیں اوراب انتظامیہ دکانوں کی نیلامی کروانا چاہتی ہے ،یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 18 کی خلاف ورزی ہے ۔عدالت نے نیلامی روکنے کیلئے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو نوٹس جاری کر دئیے اورسماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں