سرکاری ادارے ذمہ داری ادانہیں کرینگے:تو لوگ خودکشیاں کرینگے:لاہور ہائیکورٹ
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی حکومت جھنگ کے 135 ملازمین کو مستقل ملازمین کی طرز پر پنشن نہ دینے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شکیل احمد ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے جون 2022 میں 135 ملازمین کو مستقل کر کے پنشن دینے کا حکم دیا تھا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے دلائل دئیے کہ ملازمین کو 2021 کی ورک مین پالیسی کے تحت مستقل کر رہے ہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دئیے کہ 2019 کی پالیسی کے تحت مستقل کریں تاکہ انہیں مراعات مل سکیں۔ سرکاری ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کریں گے تو لوگ خود کشیاں کریں گے ۔