متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی،سامان سے محروم

لاہور(سپیشل رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
غازی آباد میں فرقان سے 1لاکھ 15ہزار وموبائل ،شیرا کوٹ میں صابر سے 1لاکھ10 ہزار وموبائل ،مزنگ میں منصور سے 1 لاکھ وموبائل ،شاہدرہ میں نجم سے 1لاکھ و موبائل،مناواں میں دلشاد سے ڈاکو80ہزار، موبائل ودیگر سامان لے اڑے ۔شمالی چھائونی ،مصری شاہ سے گاڑیاں،لیاقت آباد ،سمن آباد اور ستوکتلہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔