وفاقی ٹیکس محتسب کو شکایات کا ازالہ یقینی بناناچاہئے :گورنر پنجاب

وفاقی ٹیکس محتسب کو شکایات کا ازالہ یقینی بناناچاہئے :گورنر پنجاب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب کو پسماندہ علاقوں کے ٹیکس دہندگان کی شکایات کے ازالے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

لوگوں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے سے ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے ، معیشت مضبوط ہو گی تو ملک مستحکم ہو گا۔ لوگوں کو ٹیکس ادائیگی بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وفاقی ٹیکس محتسب کے زیر اہتمام گورنر ہاؤس لاہور میں سیمینار سے خطاب میں  کیا۔ گورنر نے کہا وفاقی محتسب ادارہ ٹیکس کے شعبے میں لوگوں کو ریلیف دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ،قومی ادارے ملکی ترقی میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہادہشتگردی کے حالیہ واقعات بزدلانہ اقدام ہے ،افواج پاکستان بہادری سے ملک دشمن عناصر کا جواں مردی سے مقابلہ کررہی ہیں ،وطن کی خاطر اگر مجھے بھی قربان ہونا پڑا تودریغ نہیں کروں گا۔ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے ، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔سیمینار میں وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں