انسدادِسموگ :ہائیکورٹ کاتحریری حکم جاری، کارکردگی رپورٹس طلب

 انسدادِسموگ :ہائیکورٹ کاتحریری  حکم جاری، کارکردگی رپورٹس طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کا انسدادِ سموگ کیلئے دائر درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری، عدالت نے متعلقہ محکموں سے کارکردگی رپورٹس طلب کرکے سماعت کل 21 مارچ تک ملتوی کر دی۔

جسٹس شاہد کریم نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا کہ پانی کے کھالوں کی دیکھ بھال پی ایچ اے کی ذمہ داری ہے، وہ اس بابت آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرائے جبکہ واٹر کمیشن نے محض ایک ہزار واٹر میٹرز کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائی ہے جو ناکافی ہے ، کمیشن ممبران واسا سے واٹر میٹرز حصول کیلئے فنڈز کے حوالے سے ملاقات کریں، اگر عمارت بین الاقوامی معیار پر پورا اترے تو اسے ایل ڈی اے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے ، تحریری آرڈر میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسی عمارت کے حوالے سے حکومت کو پراپرٹی ٹیکس و دیگر ٹیکسوں پر سبسڈی بارے سفارش کی جائے اور آئندہ سماعت پر اس حوالے سے تجویز پیش کی جائے ۔ عدالت میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے الیکٹرک وہیکلز بارے رپورٹ جمع کرائی جس پر عدالت نے کہامحکمہ ٹرانسپورٹ صنعتکاروں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی کا پلان دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں