جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے دھماکا خیز مواد، 3دستی بم برآمد

 جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے  دھماکا خیز مواد، 3دستی بم برآمد

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)11مارچ کو بولان میں دہشت گرد حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

 ریلوے پولیس کے مطابق لوکوشیڈ پر کھڑی بوگیوں سے بم اور برآمد شدہ دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے ، بوگیوں کی مرمت  کا کام جاری ہے ، حملے میں 5 بوگیاں متاثر ہوئی تھیں۔ وہ گزشتہ رات کوئٹہ ریلوے سٹیشن لائی گئی تھیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں