لاکھوں کے ڈاکے ،2 گاڑیاں، 3موٹرسائیکل چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔
اقبال ٹاؤن میں ندیم اوراسکی فیملی سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو 3 لاکھ نقدی ،موبائل، مصری شاہ میں یاسر سے 1لاکھ 35 ہزار وموبائل ،شفیق آباد میں فیاض سے 1لاکھ 20ہزار وموبائل ، گڑھی شاہو میں شاہد سے 1 لاکھ 15 ہزار وموبائل ،جنوبی چھائونی میں معاذ سے 1لاکھ 10 ہزار و موبائل ،گارڈن ٹائون میں ہارون سے ڈاکو1لاکھ روپے ، موبائل ودیگر سامان لے اڑے ۔ فیکٹری ایریا ، مزنگ سے گاڑیاں ،مسلم ٹائون، اچھرہ اور نواب ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔