پی ٹی آئی کا پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کر دیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خاں بھچر کی جانب سے کرنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ سیاست صرف شور شرابے کا نام نہیں ہونا چاہیے بلکہ پرمغز گفتگو بھی ہونی چاہیے۔
حکومت تحریک انصاف کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہی۔ اپوزیشن لیڈر نے جو وائٹ پیپر جاری کیا ہے یہ قابل قدر قابل ستائش کاوش ہے ،ہمیں سوچنا ہوگا کیا پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست کی بجائے فسطائیت کی ریاست ہو،ہم فسطائیت کا جواب تحمل سے دیں گے ہمت سے دیں گے اور سڑکوں پر دیں گے ،ابھی بڑے امتحان ہیں اور ہم نے ان سب امتحانوں میں پورا اترنا ہے ۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں ہم نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا ہے ،وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز نے دعوی کیا ہے کہ صحافی کالونی فیز ٹو انہوں نے آغاز کیا جبکہ پی ٹی آئی پہلے ہی فیز ٹو کی منظوری دے چکی تھی،پریس کلب کہ معاونت کا انہوں نے دعوی کیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے تحریک انصاف نے ہر ضلع اور تحصیل تک ہر پریس کلب کو وافر گرانٹ دی اور لاہور پریس کلب کی گرانٹ پچاس لاکھ سے بڑھا کر دو کروڑ کی تھی،ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ کسان کارڈتحریک انصاف کا کامیاب ترین منصوبہ ہے جو ن لیگ نے اپنے کھاتے ڈال لیا ہے ،موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنا تختیاں لگائی ہیں،اپوزیشن لیڈر کی جانب سے شرکاء کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیا گیا اور شرکاء میں 58 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر بھی تقسیم کیا گیا ۔