حافظ حسین احمدکی نمازجنازہ میں ہزاروں افرادکی شرکت کوئٹہ میں سپردخاک
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما سابق ایم این اے و سینیٹر مولانا حافظ حسین احمد کی نماز جنازہ کوئٹہ میں اداکی گئی اور انہیں ریلوے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔
مدرسہ العلوم بروری روڈ پرہونیوالی نماز جنازہ میں علما، قبائلی عمائدین، ارکانِ اسمبلی، جمعیت کے کارکنوں، رہنماؤں، مدرسوں کے طلبا اور مقامی شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ،حافظ حسین احمد کی تدفین ریلوے قبرستان میں کردی گئی۔اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے اور کوئٹہ میں موبائل فون نیٹ ورک بھی معطل رہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حافظ حسین احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اورسوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیاہے ۔