اعدادوشمارغلط ،مفتاح نے عوام کو گمراہ کیا:اویس لغاری

اعدادوشمارغلط ،مفتاح نے عوام کو گمراہ کیا:اویس لغاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے سابق وزیر خزانہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے ۔ حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی ترغیب دی، نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتیں کم ہوئیں۔ سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی کی وجہ سے 4 ہزار میگاواٹ سے زائد سولر سے حاصل ہونے والی بجلی سسٹم میں داخل ہو چکی ہے ، اگلے 8 سال کے اندر سولر نیٹ میٹرنگ کی تعداد 12 ہزار میگاواٹ سے بڑھ جائے گی۔واضح رہے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اور پاکستان عوام پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے مہنگی بجلی اور چینی کی زیادہ قیمتوں کی اجازت دینے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں