ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تنخواہ اورمراعات میں کمی کا اعلان

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تنخواہ اورمراعات میں کمی کا اعلان

لاہور( آئی این پی)پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تنخواہ اور مراعات میں کمی کر دی،نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو تنخواہ و مراعات کی مد میں 32لاکھ کی بجائے 11لاکھ 90ہزار ملیں گے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ٹی وی کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تنخواہ12لاکھ سے واپس 3لاکھ روپے ماہانہ کردی گئی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا الاؤنس بھی 16لاکھ سے 7لاکھ روپے کردیا گیا،ہاؤس رینٹ 3لاکھ کی بجائے ڈیڑھ لاکھ روپے کردیا گیا۔ایڈووکیٹ  جنرل پنجاب کیلئے یوٹیلیٹی بل کی رقم بھی ایک لاکھ سے کم کرکے 40ہزارکردی گئی، ماہانہ 800لٹر پٹرول، 2گاڑیوں، موبائل کا10ہزار روپے بل اوربزنس کلاس بھی ختم کردی گئی۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا فائیو سٹار ہوٹل میں قیام،8ہزارڈیلی الاؤنس، گھر اور دفترکے ٹیلی فون کے بل کی سہولت بھی ختم کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں