بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کیس، معلومات عدالت تک پہنچ گئیں حکومت کا کام ختم ،جسٹس مندو خیل

بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت  کیس، معلومات عدالت تک پہنچ گئیں  حکومت کا کام ختم ،جسٹس مندو خیل

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر )سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف لانگ مارچ توہین عدالت کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن کے پیش ہونے پر  سوال بھی اٹھایا۔ جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دئیے اگر توہین عدالت کی کارروائی شروع ہو تو اٹارنی جنرل آفس پراسیکیوٹر ہوتا ہے ۔جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دئیے  توہین عدالت کے کیس میں درخواست گزار کا کام صرف معلومات دینا ہوتا ہے ، معلومات عدالت تک پہنچ گئی ہیں اب حکومت کا کام ختم ہوگیا۔ عدالت نے سلمان اسلم بٹ کی عدم پیشی پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ حکومت نے جون دو ہزار بائیس میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، درخواست لانگ مارچ مقررہ مقام سے چار کلومیٹر آگے جناح ایونیو تک لانے پر دائر کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں