پشاور:دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صوبائی ایکشن پلان تیار

پشاور:دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صوبائی ایکشن پلان تیار

پشاور(دنیا نیوز)خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی کیلئے صوبائی ایکشن پلان تیار کر لیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق ایکشن پلان میں 18 مختلف موضوعات  پر 84 اقدامات تجویز کئے گئے ہیں، ایکشن پرعملدرآمد کیلئے تمام متعلقہ صوبائی محکموں اور وفاقی اداروں کو ٹائم لائنزکیساتھ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں، ایکشن پلان کے تحت ریاستی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کو سزائیں دینے کیلئے ریاستی اداروں کی استعداد کو عملی طور پر نمایاں کیا جائے گا، شرپسندوں کے خلاف کارروائی نیٹک آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا جامع ڈیٹا بیس مرتب کیا جائے گا، ماہانہ بنیادوں پر دہشتگردوں کے سروں کی قیمتوں کے کیسز کا جائزہ لیکر انہیں اپڈیٹ کیا جائے گا۔ایکشن پلان کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس مہینے کے آخر تک پولیس میں بھرتیوں، ٹریننگ، اسلحے اور آلات کی خریداری کا پلان ترتیب دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں