بلوچ یکجہتی کمیٹی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کررہی ، ڈی آئی جی کوئٹہ

کوئٹہ(دنیا نیوز)ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورائیہ نے کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی سکیورٹی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کررہی ہے۔
کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد اور ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ٹرین پرحملے کے بعد آپریشن میں دہشتگردوں کو ماراگیا، 5لاشیں سول ہسپتال لائی گئیں۔ قانون میں لاش کولینے کا حق ورثا کا ہوتا ہے ، بی وائی سی والوں نے کہا لاشیں ہمیں دی جائیں، کہا گیا انکے وارث ہم ہیں، اس دوران ہسپتال کی مارچری کو بھی توڑا گیا۔دولاشوں کولیکر احتجاج شروع ہوا، اس دوران ایک اورلاش لائی گئی، بی وائی سی والوں نے ہسپتال انتظامیہ سے مارپیٹ کرکے لاشیں نکالیں ، دہشتگردوں نے املاک کو نقصان پہنچایا، احتجاج کرنے کاحق سب کا ہے سڑکیں بلاک کرنے کا نہیں، قانونی طورپر گرفتار کیا گیا،کسی کو لاپتا نہیں کیا گیا، احتجاج میں پولزتوڑے گئے ، فائبرآپٹکس کو توڑاگیا۔انہوں نے کہاایک بچہ آئس کریم بیچتا تھا جسکی لاش کے ساتھ دھرنا دیا گیا، یونیورسٹی کا گیٹ توڑا گیا پوسٹ آفس جلایا گیا،16 ایم پی او کے تحت 61افراد گرفتار اور 13ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔ پولیس کی فائرنگ سے ہلاکتوں کی جھوٹی خبریں چلائی گئیں، 35بچوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا تھا، بی وائی سی کے احتجاج میں پولیس کی گاڑیوں کو بھی نذرآتش کیا گیا، بلوچستان میں امن خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،حالات خراب نہیں کرنے دینگے ، سرکاری اہلکار کوحبس بے جامیں رکھنے پر قانونی کارروائی ہوگی، کالعدم بی ایل اے نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔