تحریک انصاف میں چپقلش چلتی رہتی ہے ، علی محمد خان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اختلاف تو ہر سیاسی جماعت میں ہوتے ہیں،تحریک انصاف میں چپقلش چلتی رہتی ہے، اختلاف کو ہوا دی جارہی ہے۔۔۔
میڈیا اس کو زیادہ کوریج دے رہا ہے ،اختلافات کو دیکھ کر مجھے دکھ ہوتاہے ،جماعت کے اندرونی معاملات کو باہر ڈسکس نہیں کرنا چاہئے ،دنیا نیوزکے پروگرام ''ٹونائٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اختلاف کو دور کرنے کیلئے بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجا کوشش کرر ہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس معاملہ پر میری اعظم سواتی سے کوئی بات نہیں ہوئی، ہمارے صرف نظریاتی اختلاف ہیں،جو کسی بھی سیاسی جماعت کے ور کر میں ہونا چاہئے ،اعظم سواتی نے جوبات کی ہے ، اس کا مقصد کیا تھا اس کو پہلے سمجھنا ہوگا، عمران خان نے بات نہیں کی، نہ ہی ریلیف مانگاہے ،ہمارا مطالبہ شروع سے یہی تھا کہ شفاف ،آزاد الیکشن ہوں، آئین کی بالادستی ہو، بانی ڈیل نہیں چاہتے، اگر ڈیل چاہتے تو آج باہر ہوتے ، 615دن ہوگئے ہیں جیل میں ، جس نے ڈیل لینی ہوتی ہے وہ ایک ہفتے یا ایک ماہ میں لے لیتاہے۔