نشترکالونی :تلخ کلامی پر2افراد نے سکیورٹی گارڈ قتل کردیا
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی میں دوافراد نے تلخ کلامی پر نجی سوسائٹی کے گارٖڈ کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں واقع نجی سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈ 32 سالہ عرفان ظفر کی نازیہ نامی خاتون سے تلخ کلامی ہو گئی، اس دوران اس کے ساتھ آنیوالے حمزہ سمیت 2افراد نے طیش میں آکر عرفان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزم ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ۔