سیاسی اختلافات ذاتی اختلافات میں تبدیل نہیں ہونے چاہئیں:گورنر سلیم حیدر
لاہور( سپیشل رپورٹر ،کامرس رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اس حد تک نہیں ہونے چاہئیں کہ ذاتی اختلافات میں تبدیل ہو جائیں اور صوبے کی ترقی کے لیے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں۔
گورنر سے صوبائی وزیر کھیل اور لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کی ۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) اتحادی ہیں اور ملکی مفادات کے لیے بھی ایک ہیں۔