9 مئی کیسز میں 36 ہزار ملزم نامزد، میری زندگی میں فیصلہ نہیں ہوسکتا، شیخ رشید

9 مئی کیسز میں 36 ہزار  ملزم نامزد، میری زندگی  میں فیصلہ نہیں ہوسکتا، شیخ رشید

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں 36 ہزار ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے۔

 سپریم کورٹ نے ان سب کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا کہا ہے ، جس میں سے 25 ہزار ملزم مفرور ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میری زندگی میں 36 ہزار ملزموں کے مقدمات کا فیصلہ نہیں ہو سکتا، میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے مجھے پتا ہے میں نے روزہ کب کھولنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وقت کا انتخاب سیاست میں اہم ہوتا ہے ، صحیح وقت اور صحیح فیصلہ سیاست میں بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ، میں وقت آنے پر اپنا روزہ افطار کروں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں