پٹرول ،ڈیزل پر لیوی :حکومت 30 جون تک 28 ارب 18 کروڑ روپے حاصل کریگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت پٹرول اور ڈیزل پر بڑھائی گئی لیوی کے ذریعے 30 جون تک 28 ارب 18 کروڑ روپے حاصل کرے گی۔
وزارت توانائی کے اعلامیے کے مطابق لیوی بڑھانے سے ہر ماہ 11 ارب 27 کروڑ روپے حاصل ہوں گے ۔ ڈھائی ماہ میں یہ محصولات 28 ارب 18کروڑ روپے ہوجائیں گے ۔وفاقی حکومت نے گزشتہ روز پٹرول پر لیوی 8 روپے اور ڈیزل پر 7 روپے بڑھا کر اس سے ہونے والی آمدن بلوچستان کی سڑکوں اور کچھی کینال پر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔