سندھ کا ارسا کو دوسرا مراسلہ، ٹی پی لنک کینال فوری بند کرنیکی درخواست

سندھ کا ارسا کو دوسرا مراسلہ، ٹی پی  لنک کینال فوری بند کرنیکی درخواست

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ نے پنجاب پر تونسہ پنجند لنک کینال سے زیادہ پانی لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور ارسا کو احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا۔ ٹی وی کے مطابق سندھ کے محکمہ آبپاشی نے جمعرات کے روز انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)کو ایک نیا خط ارسال کیا ہے۔

 گزشتہ 48 گھنٹوں میں یہ دوسرا خط ہے جس میں صوبے میں پانی کی قلت سے بچنے کے لیے تونسہ پنجند (ٹی پی)لنک کینال کو فوری طور پر بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔سندھ حکومت کے محکمہ آبپاشی نے منگل کے روز ارسا کو خط لکھا تھا جس میں دریائے سندھ سے جہلم چناب سسٹم میں پانی کی منتقلی روکنے کی درخواست کی گئی تھی۔تازہ ترین خط میں ریگولیشن ڈائریکٹر نے ٹی پی لنک کینال کھولنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا، خط میں کہا گیا کہ ٹی پی لنک کینال میں پانی کا اخراج15اپریل کو 2981 کیوسک سے بڑھ کر 16 اپریل کو 3,814 کیوسک ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں