پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ،آج بارش

پنجاب بھر میں بارش برسانے  والا سسٹم موجود ،آج بارش

لاہور،پشاور(نیوزایجنسیاں )محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم موجود ہے اورآج بارش کا قوی امکان ہے۔

 جس سے موسم خوشگوار ہوجائے گا ۔ آج صبح کے وقت بارش کے بعد دوپہر سے دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور گرمی بڑھ جائے گی۔ دوسری طرف پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے )خیبر پختونخوا نے فلیش فلڈ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے تمام افسروں اور عملے ، بشمول ڈویژنل سطح کے رپورٹنگ افسروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ہفتہ اور اتوار 19 اور 20 اپریل کو اپنی حاضری ہر صورت یقینی بنائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں