گورنر پنجاب کی وفاقی حکومت پارلیمنٹ سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے اپیل
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے گورنر ہائوس میں اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائدکرتے ہوئے وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ سے بھی بائیکاٹ کے لئے باضابطہ اعلان کی اپیل کردی ۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اسرائیل دنیا میں ایک فتنہ ہے ،غزہ میں اسرائیل کی طرف سے ظلم ڈھایا جارہا ہے ۔کلمہ گوچھوٹے چھوٹے بچے نشانہ بن رہے ہیں ۔چارپانچ سال کے بچے اسرائیلی بموں سے جل رہے ہیں ۔پار لیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سردارسلیم حیدر نے کہا کہ بڑی مایوسی کی بات کہ اس سنگین صورتحال کی اسلامی دنیا میں کوئی پروانہیں بلکہ بہت سارے ممالک اسرائیل کے سہولت کار ہیں یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہی نہیں بلکہ ظلم عظیم بھی ہے میں نے اسی نظر ئیے کے تحت گورنر ہائوس کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔