رینجرزاور پولیس کا کچے میں آپریشن ،2کسٹمز اہلکار بازیاب
حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس اوررینجرز نے کچے کے علاقے میں آپریشن کرکے اغوا ہونے والے کسٹمز اہلکاروں کو بازیاب کروالیا۔
کلکٹر کسٹم مونا محفوظ نے کسٹمز ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس میں بتایا 15 سے 16 ڈاکوؤں نے دو اپریل کو کشمور ڈیرہ موڑ چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کسٹمز انسپکٹر راشد اور اہلکار وزیر میمن کو اغواکر لیا تھا، جنکی بازیابی کیلئے پولیس اور رینجرز نے کارروائی کی ،ڈاکوؤں نے کسٹمز اہلکاروں کو اپنے قریبی ساتھیوں کو قید سے چھڑوانے کیلئے دباؤ ڈالنے کیلئے اغوا کیاتھا۔